5

بریکنگ نیوز: وہی ہوا جس کا اندیشہ تھا۔۔۔!! بلاول بھٹو نے بالآخر مریم نواز کو صاف انکار کر دیا

گلگت (ویب ڈیسک) ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو نے مریم نواز کو آج ملنے سے انکار کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے، مریم نے بلاول سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔

(ن) لیگ کی جانب سے کہا گیاکہ آج شام 6 بجے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے،پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ بلاول بھٹو نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرنا ہے ،بلاول بھٹو سے کل ملاقات ہو سکتی ہے۔ مریم نواز کی کل دن 12بجے گلگت سے واپسی ہے۔ (ن) لیگ کی خواہش ہے کہ مریم نواز کی واپسی سے قبل بلاول سے مریم کی ملاقات ہو جائے اور بلاول کے انٹرویو کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس کو تھوڑا ٹھنڈا کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے انکارکے بعد مریم نواز نے بلاول زرداری سے خود رابطہ کیا جس کے بعد ملاقات طے ہو گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات ہوگی۔ گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو کو چائے پر آج مدعو کیا ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین بھی آج شام چائے کی اس دعوت میں شریک ہوں گے۔ مریم نواز اور بلاول زرداری دونوں گلگت میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ بلاول مریم سے پہلے گئے تھے۔ بلاول نے گلگت میں ہی پی ڈی ایم کے حوالہ سے بیان دیا تھا کہ نواز شریف اداروں کے بارے میں جواب دیں، تا ہم نواز شریف کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ کوئی عدالت نہیں جس کو جواب دیں۔

Refrence:Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں