4

بچے کو جنم دیتے ہوئے 22سالہ لڑکی کا دل ایک گھنٹے کے لئے دھڑکنا بند ہوگیا

بیماری یا چوٹ کے باعث انسانی دماغ کو پہنچنے والے نقصان کے باعث بعض اوقات ایسے ناقابل یقین نتائج سامنے آتے ہیں کہ دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی برطانوی لڑکی شینن ایورٹ کے ساتھ ہوا، جو بچے کی پیدائش کے دوران کومے میں چلی گی اور جب ہوش میں آئی تو

خود کو 13 سال کی بچی سمجھنے لگی، جو اپنے گھر والوں، حتٰی کہ شوہر اور بچوں کو بھی پہچاننے سے قاصر تھی۔دی مرر کے مطابق شینن بچے کی پیدائش کے دوران ’ایمنیاٹک فلوئڈ ایمبولزم‘ نامی مسئلے کا شکار ہوئی اور اس کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی۔

اس کا دل تقریباً 68 منٹ کے لئے بند رہا، جس کے بعد ڈاکٹر اسے دوبارہ زندگی کی جانب لانے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اس کی نازک حالت کے باعث اسے کومے میں رکھنا پڑا۔ وہ دو ہفتے تک کومے کی حالت میں رہی اور بالآخر جب ہوش میں آئی تو اس کی زندگی بالکل ہی بد ل چکی تھی۔ اب وہ خود کو دو بچوں کی ماں اور شادی شدہ دوشیزہ کی بجائے 13 سالہ لڑکی سمجھ رہی تھی اور اسے باکل بھی یا دنہیں تھا کہ کبھی اس کی شادی بھی ہوئی تھی اور اس کے دو بچے بھی تھے۔ جب اس کا شوہر سامنے آیا تو وہ اسے بھی پہچاننے سے قاصر تھی۔

اسی طرح اسے اپنی گزشتہ نو سالہ زندگی کا ایک پل بھی یاد نہیں تھا۔ جب اس سے گھر کا پتا پوچھا گیا تو وہ اپنے والدین کے اس گھر کا پتا بتانے لگی جہاں وہ

Reference:Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں