3

انتخابی مہم۔!! مریم نواز نے گلگت والوں سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ کورونا میں مبتلا کیپٹن (ر) صفدر بھی سر پکڑ لیں گے

گلگت (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز گلگت میں الیکشن مہم چلا رہی ہیں۔ مریم نواز نے الیکشن مہم کے دوران گلگت والوں سے گھر مانگ لیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر گلگت بلتستان میں رہوں تو مجھے گھر دیں گے نا؟ لاہور واپس جانے کو دل نہیں کر رہا،

استور میں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، نواز شریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں ، ن لیگ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے نبھائے گی۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ استور میں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے۔ حافظ حفیظ الرحمان عوامی خدمت میں دن رات ایک کرنے والے انسان ہیں،شہدا غازیوں کے وارثوں کو سلام پیش کرتے ہیں،نوازشریف کی خدمت کے آثار گلگت بلتستان کے چپے چپے میں نظر آتے ہیں ،گلگت بلتستان شیروں کی سرزمین ہے،عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے،گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے،نواز شریف گلگت بلتستان کا صوبہ بنا کر دے گا،نوازشریف نے 3سال آئینی اصلاحات کا کام کیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سارے لوگ نا اہل، نالائق ہیں، انہیں کام کر نا نہیں آتا، وزیراعلیٰ پنجاب کو کہتے ہیں بڑا معصوم ہے ، واقعی معصوم ہے ، بولنا بھی نہیں آتا، کوئی کام تک کرنا بھی نہیں آتا ۔ حکومت خود کہتی ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے لیکن انہیں کیا خبر کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے ، مہنگائی سے غریبوں کے گھرانے اجڑ جاتے ہیں، آپ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے ۔ دنیا میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ،

بد زبانوں کو امریکا میں اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ہے اور اب پاکستان میں بھی پھینکیں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خوش ہوں جعلی حکومت کے ترجمان گلگت بلتستان آئے،خوشی ہے ان کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا،بزدلوں کو خرید سکتے ہو لیکن گلگت بلتستان کے لوگوں کو نہیں سلیکٹرز اور کوئی نہیں پاکستان کےعوام ہیں،گیدڑ وعدے کرتا ہے اور شیر وعدے پورے کرتا ہے۔

Reference:Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں