10

انسانی جسم کے عجیب راز مزید جانیے

آپ نے دنیا میں بہت عجیب انسان دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے انسانوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی۔

یو زن ہوان نامی اس چینی کے جسم پر ان گنت بال ہیں اور پہلی نظر میں وہ کوئی بن مانس یا ریچھ نظر آتا ہے اور اس کے جسم کا 96فیصد حصہ بالوں سے چھپا ہوا ہے۔یوزن ایک نارمل انسان پیدا ہوا تھا

لیکن بعد میں اسے hypertrichosisنامی ایک بیماری ہوگئی جس میں بہت تیزی سے اوربہت زیادہ بال آتے ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے اسے متعدد ٹی وی پروگرامز میں بلایا جاتا ہے لیکن اس نے اس بیماری کی وجہ سے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ایک نارمل زندگی گزارتا ہے۔کلیم نامی یہ آٹھ سالہ بچہ بھارت میں رہتا ہے

اور اس کے ہاتھ بہت ہی زیادہ بڑے ہیں۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ پیدا ہوا تھا تب ہی اسے اپنے بیٹے کے اندر غیر معمولی پن نظر آگیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھوں کا وزن اس کے سر کے وزن سے بھی زیادہ ہے اور ان کی لمبائی ایک فٹ تک ہے۔ بڑے ہاتھوں کی وجہ سے وہ روزمرہ کے کام کرنے میں بہت دقت محسوس کرتا ہے۔یہاں تک کہ وہ اپنے جوتوں کے تسمے بھی نہیں باندھ پاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں