128

ایک عورت کے اتنے بچے ، مزید جانیے

=کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک وقت میں سب سے زیادہ بچے جنم دینے (جو سب زندہ بھی بچ گئے)کا ریکارڈ کس خاتون کے پاس ہے ؟اگر نہیں تو جان لیں کہ وہ نادیہ سلیمان نامی ایک امریکی یہودی خاتون ہیں

جنھوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو بیک وقت جنم دیا جو سب زندہ بھی بچ گئے۔مگر ان سے پہلے یہ ریکارڈ امریکا کی ہی بوبی میککوفی کے پاس تھا جنہوں نے نومبر 1997 میں 7 بچوں کو جنم دیا


اور پہلی بار یہ ایسے 7 بچے تھے جو زندہ بچ گئے اور ایک ساتھ پرورش پاکر اب 22 سال کے ہوچکے ہیں۔امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے کینی اور بوبی میککوفی کے ہاں پہلے ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور وہ بس ایک اور بچے کے خواہشمند تھے تاکہ خاندان مکمل ہوسکے، مگر اس کوشش کے نتیجے میں انہیں بہت بڑا سرپرائز ملا۔بچے کی خواہش کے لیے وہ ڈاکٹر سے فریٹلیٹی ٹریٹمنٹ کروا رہے تھے

اور ایک معمول کے چیک اپ کے دوران جب اسکین کیا گیا تو ڈاکٹر اس کا نتیجہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔درحقیقت الٹرا ساؤنڈ سے انکشاف ہوا کہ اس جوڑے کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہورہی ہے، ویسے تو فریٹلیٹی ٹریٹمنٹ کے دوران جڑواں یا 3 بچوں کی پیدائش کافی عام ہے مگر 7 بچے انتہائی غیرمعمولی ثابت ہوئے اور جوڑے کو یہ مشکل فیصلہ کرنا تھا کہ وہ ان کی پیدائش چاہتے ہیں یا بوبی کو موت کے منہ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
سورس: نیوز فیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں