4

تین ارب بیس کروڑ کے عوض حاملہ ہونے کی خوائش

 نیوز!مجھے حاملہ کر دو آپ کو دو کروڑ ڈالر دوں گیمشہور گلوکارہ میڈونا کی باسکٹ بال پلیئر کو پیشکش

لاہور انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری میں جس قدر افیئرز ہیں اسی قدر افواہیں بھی ہیں مگر دھواں وہیں اٹھتا ہے جہاں آگ یا پھر چنگاری موجود ہو۔لہٰذا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے آنے والی ساری خبریںبھی افواہ نہیں ہوا کرتیں بلکہ بعض اوقات انکشاف بھی ہوا کرتے ہیں۔ایساہی انکشاف سابق باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمن نے گلوکارہ میڈونا سے متعلق کیا ہے۔’فاکس نیوز‘ کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کسی وقت دنیا کی معروف ترین گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی میڈونا پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ڈینس روڈمن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں میڈونا کا فون آیا اور انہوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔ ریڈیو انٹرویو میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا کہ انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا، تاہم اگر ان دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالر دیں گی۔ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے انہیں لے کر آنے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کرکے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے انہوں نے جوا کھیلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں