4

چوہدری شجاعت حسین علیل۔۔۔ مریم نواز کا شاندار پیغام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لئے دعا کی ہے۔ مریم نواز اسکردو سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، وہ دوبارہ گلگت کے لئے روانہ ہوں گی، مریم نواز نے لاہور کی ہسپتال میں داخل ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین لاہور کی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹر افتخارایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ،میڈیکل بورڈ ممبران چودھری شجاعت کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی دیکھ بھال پر معمور سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے میڈیا کو بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ چودھری شجاعت کے سینے میں انفکشن ہے۔ چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی،رات گئے گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی۔

Reference:Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں