5

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ کے دل دہلا دینے والے انکشافات مزید جاننے کے لیے تصویر پر کلک کریں

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے مشہور نجی تعلیمی ادارے میں شرمناک اسیکنڈل سامنے آنے کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بھی ایسے ہی ایک واقعہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ جی سی یو لاہور کی طالبہ کی جانب سے شعبہ فزکس کے استاد پر شرمناک الزام لگایا گیا ہے، جس کےبعد

انتظامیہ نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ جی سی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ساتھی طالبہ کے ساتھ شرمناک واقعہ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے ۔ طالبعلم نے الزام عائد کیا کہ فزکس ڈیپارٹمنٹ کے استاد کی جانب سے طالبات کو چھیڑا اور تنگ کیا جاتا رہاہے، کچھ روز قبل اس استاد نے

ایک طالبہ کو ویڈیو کال کی، اس ویڈیو کال کے وقت ٹیچر غیر اخلاقی حالت میں تھا اور اس کال کے سکرین شاٹ بھی انکے پاس موجود ہیں۔ معاملے کی انکوائری کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ایک پانچ رکنی کمیٹی بنا دی گئی جس میں ایک خاتون پروفیسر کوبھی شامل کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا کہ کوئی بھی طالبعلم کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ثبوت پیش کرسکتا اور بیان ریکاڈ کروا سکتا ہے،اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ جی سی یو سے قبل بھی اس قسم کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جس پر اساتذہ کو نوکری سے فارغ بھی کیا گیا تھا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک معروف نجی سکول میں لڑکیوں کو شرمناک پیغامات بھیھجنے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے بعد بحث جاری ہے

Reference: Country92

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں