3

شور شرابہ ختم کرنے کا فیصلہ! وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دعوت دے ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو دعوت دے دی، انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، شوہینڈ کی ترمیم لارہے ہیں، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ بھی لا رہے ہیں، چاہتاہوں جو الیکشن ہارے وہ بھی ہار تسلیم کرلے۔ انہوں نے انتخابی

اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں الیکشن کی بات کرنا چاہتا ہوں ، 2013ء کا الیکشن جب ختم ہوا تو سب جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ن لیگ جیتی تھی اس نے بھی کہا کہ سندھ میں دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے آراوز کا الیکشن قرار دیا، ہم نے کہا کہ الیکشن میں چار حلقے کھول دو، 2013ء میں 133لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلیاں ہوئی ہیں۔

ہم نے چار حلقے کھولنے کا ا لیے کہا تھا کہ اگر چار
حلقوں کا آڈٹ ہوجائے گا تو سب کے سامنے آجائے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں، اور آئندہ الیکشن میں ساری خامیاں دور کی جاسکتی ہیں۔ لیکن ہم پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن کے پاس گئے ، ہم سپریم کورٹ بھی گئے، لیکن ایک سال میں جب حکومت نے چار حلقے نہیں کھولے تو ہم 126دن احتجاجی دھرنا دیا، ہمارا دھرنا انتخابی اصلاحات کیلئے تھا، چیف جسٹس ناصرالملک نے پٹیشن سنی، ہم نے ساری دھاندلی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، جوڈیشل کمیشن نے بھی انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز

دیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں صرف102پٹیشن آئیں ، بہت کم لوگوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اس میں ن لیگ کی 15اور پیپلزپارٹی کی 9جبکہ پی ٹی آئی 23 پٹیشنز تھیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کی ملاکر 24 پٹیشنز تھیں۔ پھر جو بھی امیدوار ہارا وہ کم مارجن سے ہارا۔ پی ٹی آئی نے 14سیٹیں وہ ہاریں جہاں جیتی ہوئی تھیں۔ 2013ء میں الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اور پولنگ اسٹاف ان کا تھا، 2018ء کے الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن ، پولنگ اسٹاف اور نگراں حکومتیں ان کی تھیں۔لیکن اس سب کے باوجود پہلے دن ہی شو مچا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں کرپشن اور پیسے کا استعمال ختم ہوجائے گا، جب اس کو بل کو سینیٹ میں لے کر جائیں گے تو پتا چل جائے گا کہ اپوزیشن چاہتے ہیں یا نہیں۔

Reference:Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں