4

ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت انتہائی خراب، اہلیہ طوبیٰ عامر نے مداحوں کو افسوسناک خبر دے دی

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار رکن قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ توبیٰ عامر کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ چکی ہے۔ توبیٰ عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ

’ہم دونوں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، لیکن اب عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے اور اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ان کا سینہ بری طرح متاثر ہے۔‘ توبیٰ عامر نے لکھا کہ ’آج میری سالگرہ کا دن ہے لیکن اس خاص دن منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شوہر شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔ عامر لیاقت کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میں انہیں اس طرح نہیں دیکھ سکتی۔‘عامر لیاقت نے بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا سے لڑ نہیں رہے بلکہ پناہ مانگ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ انہیں اور اہلیہ کو وائرس کا شکار ہوئے آج (5 نومبر کو) دوسرا دن ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیماری اور صحت سے متعلق قرآن شریف کی آیت شیئر کرتے ہوئے اسے وائرس کا علاج قرار دیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچی، لونگ اور زیرہ مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

Refrence: Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں