4

اگلی بار پھرعمران : انشااللہ عوام اپنے کپتان سے یونہی پیار کرتے رہے گے اور ان کا انجام ٹرمپ جیسا ہرگز نہیں ہو گا ۔۔۔جاوید چوہدری کا تازہ ترین سیاسی تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) ہم اب امریکا کے حالیہ الیکشن کی طرف آتے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ یہ الیکشن بری طرح ہار گئے اور جوبائیڈن جیت گئے‘ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ ہار تسلیم کرنا مشکل ہے‘ کیوں؟ کیوں کہ یہ سمجھ رہے ہیں میں نے 2016نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔میں نے وہ سارے پورے کر دیے تھے‘ میں امریکی تاریخ کا واحد صدرہوں جس نے ملک میں سفید فام لوگوں کا مقدمہ لڑا‘ میں نے سفید فام امریکی عوام کی خواہش پر غیرملکی مہاجرین کا راستہ روکا‘ مسلمانوں کو ملک بدر کرنا شروع کیا اور’’ امریکا امریکیوں کا‘‘ کا نعرہ لگایا‘ میں امریکا کے دس صدور میں سے واحد صدر ہوں جس کے دور میں امریکا کسی نئی لڑائی میں نہیں کودااور میں نے فوجوں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کرایا لیکن میں اس کے باوجود الیکشن بھی ہار گیا اور عوام میری ہار کا جشن بھی منا رہے ہیں۔کیوں؟ کیا یہ عجیب بات نہیں! یہ واقعی عجیب بات ہے لیکن اس سے بھی بڑی عجیب بات 77سال کے بزرگ جوبائیڈن کا جیت جانا ہے‘ امریکی عوام بزرگ سیاست دانوں کی بجائے نوجوان لیڈروں کو پسند کرتے ہیں لیکن امریکی عوام نے اس بار اپنی فطرت کے خلاف جوبائیڈن کو ووٹ دے کر پوری دنیا کو حیران کر دیا‘ ٹرمپ بھی اس وقت حیران ہیں‘ یہ امریکی تاریخ کے 11 ویں صدر ہیں جو دوسری مرتبہ صدر نہیں بن سکے‘ آخری صدر جارج بش سینئر تھے۔عوام نے انھیں عراق وار کی وجہ سے 1992 میں دوسری بار صدر منتخب نہیں کیا تھا‘ ٹرمپ 28 برس بعد اس انجام کا نشانہ بنے چناں چہ ان کی حیرت بجا ہے لیکن کیوں؟ بات سیدھی اور واضح ہے‘ اس بار ٹرمپ کے پیچھے کیمبرج اینالیٹیکا نہیں تھی‘ ٹرمپ ووٹروں پر اپنا جادو نہیں چلا سکے۔ٹرمپ کے بعد اب مودی کی باری ہے‘یہ بھی اب کیمبرج اینا لیٹیکا کے بغیر سیاست پر مجبور ہیں چناں چہ یہ بھی بری طرح بدنام ہو رہے ہیں تاہم اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے عمران خان کسی کے محتاج نہیں ہیں‘ عوام ان سے حقیقتاً محبت کرتے ہیں لہٰذا ملک میں اگر بیڈ گورننس‘ مہنگائی اور سیاسی حماقتوں میں مزید سوگنا اضافہ ہو جائے تو بھی حکومت کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہو گی‘ عوام اپنے کپتان سے اسی طرح پیار کرتے رہیں گے‘ کیوں؟ کیوں کہ عوام کا یہ پیارحقیقی ہے‘ یہ کسی کیمبرج اینالیٹیکا اور کسی ونسنٹ ٹینگوئز کا محتاج نہیں۔ کے الیکشن میں اپنے ووٹرز سے جو وعدے کیے تھے

Refrence: Hassan Nisar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں